پشاور‘تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے ”ایس او ایس “سروس کا آغاز ،
کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون سے ایک کلک کرکے پولیس کو اطلاع دی جاسکتی ہے
جمعرات 1 جنوری 2015 13:06
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات میں بہتری کیلئے پولیس نے” ایس او ایس“ سروس کاآغاز کردیا ہے۔ جس کے تحت کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون سے ایک کلک کرکے پولیس کو اطلاع دی جاسکتی ہے۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فون سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ہر تعلیمی ادارے کے سربراہ کے فون میں انسٹال کیا جائے گا۔ جس کے ذریعہ ایمرجنسی کی صورت میں ایک کلک کرکے پولیس اور ایمرجنسی اداروں کو اطلاع پہنچائی جاسکتی ہے۔اے آئی جی خیبر پختونخواہ میاں محمد آصف نے کہا کہ پولیس کیوک رسپانس فورس ہوگی۔(جاری ہے)
سروس کو ایس او ایس کال سروس کا نام دیاگیا ہے۔
الرٹ کال متعلقہ پولیس افسران اور ریسکیو اداروں کو پہنچ جائے گی۔ الرٹ کال کے ساتھ ایک ہنگامی پیغام بھی پولیس حکام کو موصول ہوگا۔ صوبائی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمنیجمنٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹرذاکرشاہ نیامید ظاہر کی کہ سروس اچھی ہوگی۔ابتدائی طور پر یہ سروس پشاور کے تعلیمی اداروں میں شروع کی جارہی ہے۔ سافٹ ویئر کے حصول کیلئے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارو ں کورجسٹریشن فارمز جاری کردیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.