کور کمانڈرز کانفرنس کاپشاور میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم اور سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار
جمعرات 1 جنوری 2015 15:42
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ملک کی عسکری قیادت نے پشاور میں دہشتگردوں کے حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم اور سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز بند نہیں کئے جائینگے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پوری قوم دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے سیاسی اور فوجی قیادت کی جانب جرات مندانہ اور با مقصد فیصلوں کیلئے دیکھ رہی ہے جامع قومی ایکشن پلان پر مزید وقت ضائع کئے بغیر فوری اور موثر عملدر آمد کی کنجی تمام اداروں کے اتحاد میں مضمر ہے امید ہے دہشتگردی کیخلاف حاصل شدہ انتہائی ضروری اور قیمتی وسیع تر سیاسی اتفاق رائے معمولی مسائل میں ضائع نہیں کیا جائیگا جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق 178ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی کانفرنس کے شرکاء نے پشاور میں دہشتگردوں کے حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم اور سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز بند نہیں کئے جائینگے اجلاس کے دور ان ملک کے اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال بالخصوص جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملک بھر میں کئے جانے والے آپریشنز میں تیزی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے اثرات کو سراہا چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آل پارٹیز کانفرنس کے دو ران قومی سیاسی قیادت کی جانب سے دکھائے گئے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف آپریشنز کیلئے ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کی جانب جرات مندانہ اور با مقصد فیصلوں کیلئے دیکھ رہی ہے آرمی چیف نے اس امید کااظہار کیا کہ دہشتگردی کیخلاف حاصل ہونے والا انتہائی ضروری اور قیمتی وسیع تر سیاسی اتفاق رائے معمولی مسائل میں ضائع نہیں کیا جائیگا ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.