ایڈیشنل آئی جی پی کراچی کی کاوش آن لائن ایف آئی آر کا خیرمقدم کرتے ہیں،پاسبان
جمعرات 1 جنوری 2015 16:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے شہریوں کی سہولت کیلئے ONLINE FIR کے اجراء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی پی، کراچی غلام قادر تھیبوکا یہ قدم جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آن لائن ایف آئی آر درج ہونے سے جرائم کی شرح میں کمی آئے گی اور شہر کے ہر تھانے کی کارکردگی کی اصل اور صحیح صورتحال سامنے آسکے گی جس سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تھانوں کے ماحول اور پولیس افسران کے رویئے کی وجہ سے شہری اپنے ساتھ ہونے والے جرائم اور زیادتیوں کی رپورٹ درج کرانے سے کتراتے تھے۔ عام شہریوں میں یہ سوچ پروان چڑھ گئی تھی کہ پہلے ہی ہمارا نقصان ہوچکا ہے اب ہم اگر تھانے جائیں گے تو ایف آئی آر درج کرانے کیلئے رشوت بھی دینی ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ایف آئی آر کراچی پولیس کا ایک انہتائی احسن قدم ہے لیکن اس میں ایک قباحت اردو ٹائپنگ کی سہولت میسر نہ ہونا ہے اگر ایف آئی آر درج کرانے والے شہری کو انگریزی کے ساتھ اردو ٹائپنگ کی سہولت دے دی جائے تو اس کے انتہائی مفید اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ شہریوں کی غالب اکثریت انگریزی زبان سے ناواقف ہے ۔
شیخ شکیل نے کہا کہ پاسبان امید کرتی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی پی، کراچی غلام قادر تھیبوشہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن ایف آئی آر ویب سائٹ پر انگریزی اور اردو ٹائپنگ کے آپشن کا اضافہ کرادیں گے اور ویب سائٹ کو باقاعدہ مستقل طور پر چلانے اور متعلقہ تھانے کودرج شدہ ایف آئی آر پر فوری ایکشن لینے کا پابند بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.