سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بہبود فنڈ سکالر شپ کی درخواستوں کی وصولی شروع ،
نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ ، گزیٹڈ اور سیکرٹریٹ ملازمین صوبائی بہبود فنڈ آفس میں درخواستیں جمع کرائیں گے ، سرکاری ملازمین کے بعداز میٹرک بچوں کیلئے درخواستیں 31 مارچ تک وصول ہونگی ‘ ایڈمن آفیسر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ واحد ارجمند ضیاء
جمعرات 1 جنوری 2015 21:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بہبود فنڈ سکالر شپ کے لئے درخواستوں کی وصولی یکم جنوری سے شروع ہوچکی ہے ، حکومت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بہبودفنڈ سکالر شپ کی درخواستیں 31 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
(جاری ہے)
صوبائی بہبود فنڈ بورڈ کے ایڈمن آفیسر واحد ارجمند ضیاء نے بتایا کہ نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین کے میٹرک پاس اور دیگراعلی جماعتوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے درخواست فارم متعلقہ ضلعی بہبود فنڈ آفس / ڈی سی او آفس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ گزیٹڈ اور سیکرٹریٹ ملازمین کے بچوں کے لئے فارم دفتر صوبائی بہبود فنڈ الفلاح بلڈنگ لاہور سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے نان گزیٹڈ ملازمین متعلقہ ضلعی بہبود فنڈ بورڈ واقع ڈی سی او آفس سے درخواست فارم لے کر پر کرنے کے بعداسی آفس میں جمع کرائیں گے جبکہ گزیٹڈ سرکاری ملازمین اور سیکرٹریٹ ملازمین صوبائی بہبود فنڈ بورڈ کے مرکزی دفتر الفلاح بلڈنگ میں جمع کرائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.