کوئٹہ، نیب بلوچستان نے تاج اینڈ برادرز کنٹریکٹرز کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروادیا،

گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرانتظامیہ ڈسٹرکٹ جیل کی تحویل میں دیدیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 22:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) نیب بلوچستان نے تفتیش مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت بلوچستان کوئٹہ میں بر خلاف میر محی الدین ولد میر خدائیدادخان، عبدالرشید خان ولد محمد بخش ، ہیڈ کلر ک ، حفیظ اللہ لہڑی ولد حاجی غلام رسول لہڑی ، پروپرائیٹر غلام رسول لہڑی، سیف اللہ پروپرائیٹر بلوچستان انجینئرنگ ورکس، احمد نواز ولد حاجی رانجھا خان پروپرائیٹر HRK کنٹریکٹر، سید محبوب شاہ ولد سید نادر شاہ پروپرائیٹر شاہ بلڈرز، علی محمد ولد خان محمد کنٹریکٹرM/sحاجی آغا محمد خان اور ظہور تاج ولد حاجی تاج محمد پروپرائیٹر تاج اینڈ برادرز کنٹریکٹرز کیخلاف جمع کروادیااور ساتھ میں گرفتار ملزم عبدالرشید خان ولد محمد بخش ، ہیڈ کلر ک C&W Deptکو جوڈیشل ریمانڈ پرانتظامیہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کی تحویل میں دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب کے پریس ریلیز کے مطابق نیب بلوچستان میںC&Wڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے پراجیکٹ MPA لاجز کوئٹہ کی تعمیر میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف مقدمہ بر خلاف میر محی الدین ولد میر خدائیداد خان، XEN C&W ڈیپارٹمنٹ و دیگران زیر تفتیش تھا۔ دوران تفتیش میر محی الدین ولد میر خدائیداد خان اور دیگران کو 26-11-2014 حراست میں لے لیا گیا تھا۔

دوران تفتیش یہ واضح ہوا کہ ملزمان نے مشترکہ طور پرC&W ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے پراجیکٹ MPA لاجز کوئٹہ کی تعمیر میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ٹھیکے بغیر ٹینڈرنگ کے اپنے من پسند افراد کو دے کر قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔نیب بلوچستان نے تفتیش مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت بلوچستان کوئٹہ میں بر خلاف میر محی الدین ولد میر خدائیدادخان، XEN C&W Dept، عبدالرشید خان ولد محمد بخش ، ہیڈ کلر ک C&W Dept، حفیظ اللہ لہڑی ولد حاجی غلام رسول لہڑی ، پروپرائیٹر غلام رسول لہڑی، سیف اللہ پروپرائیٹر بلوچستان انجینئرنگ ورکس، احمد نواز ولد حاجی رانجھا خان پروپرائیٹر HRK کنٹریکٹر، سید محبوب شاہ ولد سید نادر شاہ پروپرائیٹر شاہ بلڈرز، علی محمد ولد خان محمد کنٹریکٹرM/sحاجی آغا محمد خان اور ظہور تاج ولد حاجی تاج محمد پروپرائیٹر تاج اینڈ برادرز کنٹریکٹرز کیخلاف جمع کروادیااور ساتھ میں گرفتار ملزم عبدالرشید خان ولد محمد بخش ، ہیڈ کلر ک C&W Deptکو جوڈیشل ریمانڈ پرانتظامیہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کی تحویل میں دیدیا گیا۔