تحریک انصاف سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے دھاندلی کے اصولی موقف پر قائم ہیں‘ یاسمین راشد ،

حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، عوامی مسائل کے حل پر حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں‘ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی

جمعہ 2 جنوری 2015 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے ،لیکن دھاندلی کے اصولی موقف پر قائم ہیں، حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، عوامی مسائل کے حل پر حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں، حکمران ٹولہ اپنی جیبیں بھرنے میں لگا ہوا ہے ،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں آدھی ہو گئی ہیں جبکہ ہمارے حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے انہوں نے کہاکہ گیس ، بجلی کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جارہا ہے جوکہ عام آدمی کے ساتھ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے، پٹرولیم مصنوعات میں پر پانچ فیصد جی ایس ٹی ، بجلی کی قیمت میں 60 پیسے اور گیس کی قیمت میں 30ٰفیصد اضافہ حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی فوری واپس لے ، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کرے۔