ملٹری کورٹس مستقل حل نہیں ہیں، دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کیلئے انٹیلی جنس سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا، عاصمہ جہانگیر
جمعہ 2 جنوری 2015 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) معروف ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے ملٹری کورٹس کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی طرف سے آئین میں ترامیم کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس مستقل حل نہیں ہیں ہمیں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کیلئے انٹیلی جنس سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔ عاصمہ جہانگیر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملٹری کورٹس میں بنیادی انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی کے واقعات ماضی میں رونما ہوتے رہے‘ 1983 ء میں ملٹری کورٹس کی وجہ سے مجھے بھی کوٹ لکھپت جیل جانا جبکہ دیگر لاتعداد افراد بھی ملٹری کورٹ کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ترامیم سے قبل سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ان کی ٹیم میں شامل وکلاء معاملات کا باریک بینی سے جائزہ نہیں لیتے اور بعد میں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
ماضی میں آئین کے آرٹیکل 62 ‘ 63 کو کھلا چھوڑ دیا گیا جس پر کوئی بھی سیاست دان پورا نہیں اترتا ‘ تاہم سسٹم کو چلانے کیلئے عدالت نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا۔
لہذا کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے جوآنے والے دنوں میں سیاست دانوں کے پشتاوے کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں گرفتار افراد کا ٹرائل ہوتا ہے اور ان کے ٹرائل کو منطقی انجام تک اس وقت پہنچایا جاسکتا ہے جب پراسیکیوشن کے حوالے سے موثر کارکردگی سامنے آئے۔ لیکن ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ پراسیکیوشن کی خامیوں کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو سزائیں نہیں مل رہیں اور اس کی ذمہ داری عدالتوں پر ڈال دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ ایک ایسی بلا بھی جسے ہم نے خود ہی پالا تھا اور آج یہ بلا ہمیں اور ہمارے بچوں کو پڑ گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.