سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر میں 2011کے دوران عارضی بھرتی گریڈ17اور 18کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 3 جنوری 2015 18:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر میں 2011کے دوران پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت عارضی بھرتی ہونیوالے گریڈ17اور 18کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،گزشتہ روز ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشن پنجاب کی طرف سے جاری مراسلہ میں مذکورہ نوٹیفکیشن کی توثیق کرتے ہوئے ای ڈی او ز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمانہ انکوائریوں کی زد میں آنیوالوں کے علاوہ دیگر تمام کے کوائف کی سکروٹنی مکمل کر کے میرٹ لسٹیں دو روز تک ارسال کر دی جائیں۔