سبی،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تختی پینل کا قلم دوات پینل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان
ہفتہ 3 جنوری 2015 20:59
سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تختی پینل نے قلم دوات پینل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدو جہد کریں بعض قوتیں اساتذہ کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان کے عزائم کو خاک میں ملا کر اساتذہ اتفاق و اتحاد کا مظاہر ہ کریں ان خیالات کا اظہار تختی پینل کے امیدواروں رضامحمد بنگلزئی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ گورنمنٹ مڈل سکول دہپال بوستان سبی اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اساتذہ متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ اساتذہ میں یکجہتی ہو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تختی پینل کی جانب سے اساتذہ تنظیم کے حالیہ انتخابات میں قلم دوات پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر قلم دوات پینل کے امیدوار حاجی یونس رند، مدثر محی الدین ، شیر علی جوشی، سجا د ، محمد بخش، شاہد اقبال ،طارق الماس ، یعقوب نودھانی ، عمران اعتماد ، حاجی عمران ، جنگیز گشکوری، حاکم ڈومکی ،خادم گشکوری، حسین سیلاچی، و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے دوات قلم پینل کے امیدواروں محمد یونس رند ، حاجی مدثر محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے تختی پینل کے رضامحمد بنگلزئی اور انکے ساتھیوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ رضا محمد بنگلزئی اور انکے ساتھیوں نے مناسب وقت میں بہترین فیصلہ کرکے اساتذہ کے دل جیت لیے ہیں ان کی حمایت سے قلم دوات پینل کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ اساتذہ کے درمیان اتحاد و اتفاق ہو لیکن رضامحمد بنگلزئی اور ان کے ساتھیوں نے اساتذہ کے مفاد میں بہترین فیصلہ کرکے دوسرے اساتذہ کو بھی یکجا ہونے کادر س دیا ۔
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.