تھرپارکر:غذائی قلت سے 284 بچے جاں بحق ، سرگودھا،91 نومولود جان کی بازی ہار گئے
منگل 6 جنوری 2015 12:00
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) تھرپارکر میں معصوم بچوں کو موت مسلسل نگل رہی ہے ، ستانوے دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو چوراسی ہوگئی ، سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چھپن روز میں اکیانوے نومولود جان کی بازی ہار گئے، گھوٹکی میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کے باعث تین نومولود دم توڑ گئے۔ تھر میں معصوم انسانی زندگیوں کو نگل رہا ہے ، بھوک سے بلکتے ، سسسکتے بچے مسلسل موت کو خراج ادا کر رہے ہیں ۔
مٹھی ، ڈیپلو اور دیگر متعدد دیہات میں موت کا بازار گرم ہے ۔ درجنوں ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں ۔ طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کی زندگی پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت اور انتظامیہ انکوائری کمیٹیوں کا کھیل رچائے بیٹھی ہے ادھر گھوٹکی میں بھی موت نے راستہ دیکھ لیا ۔(جاری ہے)
سول ہسپتال گھوٹکی میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کے باعث تین نومولود دم توڑ گئے۔
دوسری طرف پنجاب کے شہر سرگودھا میں بھی ماؤں کے لئے ایک نیا امتحان نئی آزمائش آن پڑی ۔ سادہ لوح مائیں کہاں کہاں روئیں ، کوئی پرسان حال نہیں۔ مرنے والے یہاں بھی غریبوں کے ہی بچے ہیں ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں انکیو بیٹرخراب ، دوائیں ناپید ، سہولتوں کا دور دور تک نام نہیں ، معصوم کلیاں ہر روز مرجھا رہی ہیں ، مسیحائی کون کرے ، صوبائی حکومتیں اور انتظامیہ متاثرین کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.