حکومت نے جمعیت علماءاسلام ف کی تین میں سے ایک تجویز مان لی
منگل 6 جنوری 2015 12:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) حکومتی ٹیم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام ف کے تین مطالبات میں سے ایک تجویز پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔رہنماءجے یو آئی ف مفتی ابرار کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے پیش کردہ نکات میں کامیابی ملی ہے اور حکومت ہمارے چند نکات ماننے کے لیے تیار ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کی جانب سے تین نکاتی ترمیم کا مطالبہ کیا تھا جن میں سے حکومت نے فوجی عدالتوں کے مسودے میں سے مذہب اور فرقے کا لفظ نکالنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ حکومت نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی اپیل سپریم کورٹ میں کرنے کے مطالبے کو بھی منظور نہیں کر رہی۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مطالبے کے مطابق حکومت نے خصوصی عدالتوں کی میعاد2 سال رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔جبکہ اس تجویز کے بعد آرمی ایکٹ 2 سال بعد خود بخود غیر موثر ہو جائے گا۔ جمعیت علما اسلام ف کے ترجمان اکرم خان درانی نے حکومت کی جانب سے ایک تجویز کو ماننے کے حوالےسے تصدیق بھی کر دی ہے جبکہ مذاکرات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وہ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.