فیصل آباد چیمبر کا قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا خیر مقدم
منگل 6 جنوری 2015 23:07
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی سمت پہلا ٹھوس قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کی آگ میں سلگ رہی تھی اس ناسور کے خاتمہ کیلئے فکری ہم آہنگی کے باوجود سیاسی اور عسکری قوتیں مطلوبہ مقاصد حاصل نہ کر سکیں اور اس کی بڑی وجہ قومی سطح پر اتحاد و یکجہتی کا فقدان تھا۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا اور اس سلسلہ میں دو تہائی اکثریت سے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری قوم کی مشترکہ امنگوں کی ترجمان ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 247 ووٹوں سے اس ترمیم کی منظوری نے ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم سیاسی اختلافات کے باوجود دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پوری طرح متحد اور متفق ہے۔
فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا نے بھی 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس ترمیم نے دہشتگردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف موٴثر اور نتیجہ خیز کارروائی کی راہ ہموار کر دی ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس ترمیم کے ذریعے نہ صرف دہشتگردی کا خاتمہ ہو گیا ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں ملکی سطح پر کاروباری تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.