پاکستانی گلو کارہ مہوش حیات 32 برس کی ہو گئیں
فلم ”نامعلوم افراد“ سے ملنے والی شہرت نے مہوش کیلئے فلمی دنیا کے دروازے کھول دیئے
بدھ 7 جنوری 2015 12:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ مہوش حیات 32 برس کی ہو گئیں-گلو کارہ نے اپنی سالگرہ سانحہ پشاور کے سوگ میں سادگی سے منائی-فلم” نامعلوم افراد“ کے آئٹم نمبر ” بلی“ سے ملنے والی شہرت نے مہوش حیات کے لیے فلمی دنیا کے دروازے بھی کھول دیئے ہیں اور وہ اب اس شعبے میں بھی نام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مہوش حیات اس وقت ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈکشن اداروں کی فلموں و ڈراموں میں مصروف ہیں۔مہوش نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ذاتی طور پر سالگرہ منانے کی قائل نہیں ہوں ویسے بھی ہماری زندگی کا ایک سال کم ہوجاتا ہے جبکہ موجودہ افسوسناک حالات میں خوشی منانا اچھا بھی نہیں لگتا۔مہوش حیات نے اپنے کریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا اور پھر اداکار کی حیثیت سے خود کو منوایا، وہ آن اسکرین یا ریڈ کارپٹ وغیرہ پر اپنے جدید فیشن کے بہترین ملبوسات کی بناء پر جانی جاتی ہیں، یقیناً وہ ایسی شخصیت ہیں جو اپنے انداز سے بخوبی واقف ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.