اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے مذہبی جما عتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔
جمعرات 8 جنوری 2015 11:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکیسویں آئینی ترامیم اور فوجی عدالتوں کے قیام پر آج مذہبی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت خود مولانا فضل الرحمان کریں گے۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے قائدین بھی شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمان پہلے ہی فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کر چُکے ہیں۔
اجلاس میں اکیسویں آئینی ترامیم،فوجی عدالتوں اور آرمی ایکٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(جاری ہے)
اس سے پہلے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہ وزیر داخلہ نے نوے فی صد مدارس کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہے، اس سے اچھے تو مشرف تھے جنہوں نے محض دو فیصد مدارس کو غلط کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اے پی سی میں بتا چکے ہیں کہ وہ اصولی طور پر فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھے صرف قومی مفاد کے لیے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے مسودے کی تیاری میں اپوزیشن کو ساتھ اورجے یو آئی کو بے خبر رکھا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور پرویز رشید سے بھی ملاقات کی تھی جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.