تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھل جائینگے ،سکیورٹی کیلئے حفاظتی اقدامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن ، 90 فیصد سکولوں نے حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے ہیں،باقی سکول تیزی سے سکیورٹی کے اقدامات کر رہے ہیں ‘ صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 8 جنوری 2015 19:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) وزیر قانون ،خزانہ وایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو صحت کی میعاری وجدید سہولتیں فراہم کرنا صوبائی حکومت کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے اور موجودہ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا ہے، وکلاء عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات معاونت کرتی ہے، وکلاء ہسپتال کی تعمیر کے لئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے تین کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے اور آئندہ بھی گرانٹ فراہم کرتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیو سماج روڈ پر وکلاء ہسپتال کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صدر لاہور بارایسوسی ایشن چوہدری محمد اشتیاق ، چوہدری سلیم لاڈی، قسیم اسلم ہنجر ا اور وکلاء کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی- وزیر قانون نے فیتہ کاٹ کر اور تختی کی نقاب کشائی کر کے وکلاء ہسپتال کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کیا۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے 2 ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ کم وسیلہ افراد کو ادویات کی مفت فراہمی کے لئے 8 ارب 75 کروڑ روپے جبکہ گردہ کے غریب مریضوں کو ادویات اور ڈائلسز کی بلا معاوضہ فراہم کے لئے 60 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھل جائیں گے اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے حفاظتی اقدامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں اور حکومت کو موصولہ اطلاعا ت کے مطابق 90 فیصد سکولوں نے حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باقی سکول تیزی سے سکیورٹی کے اقدامات کر رہے ہیں اور ان کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.