گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے باعث تیسرے فلور سے گرکر زخمی ہونیوالی چھ سالہ بچی چل بسی ،
پلازہ زیر تعمیر ہونے کے باوجود مالکان کو کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی گئی،پلازہ ہماری حدود میں نہیں ‘ ضلعی انتظامیہ ، ہماری بچی تو چلی گئی ،وزیر اعلیٰ نوٹس لے کر دوسرے کے بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچائیں‘ والدین کی اپیل، ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈی جی ہیڈ کوارٹر رانا شہزاد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی
جمعرات 8 جنوری 2015 22:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے باعث تیسرے فلور سے گرکر زخمی ہونیوالی چھ سالہ بچی ہسپتال میں چل بسی ، پلازہ زیر تعمیر ہونے کے باوجود مالکان کو کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلازہ ہماری نہیں ایل ڈی اے کی حدود میں آتا ہے ، والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری بچی تو چلی گئی لیکن دوسرے کے بچوں کو مو ت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے ۔
گزشتہ جمعہ کو چھ سالہ ایمان اپنے والدین کے ہمراہ گلبرگ میں واقع زینوا مال شاپنگ پلازے میں خریداری کے لئے گئی ۔ تیسرے فلور پر شاپنگ کے دوران چھ سالہ ایمان برقی زینوں کے ساتھ خالی جگہ پر حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے باعث نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی جسے شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جو تین روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہتک عزت قانون کا بل پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر کو مراسلہ ارسال
-
گندم کی درآمدات میں ملوث افراد کوگرفتار کیا جائے،کسان رابطہ کمیٹی
-
ہم جا کدھر رہے ہیں؟ سیاستدان خاموش کیوں ہیں؟
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.