مشکل کی گھڑی میں پوری قوم اور مسلح افواج متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

جمعرات 8 جنوری 2015 22:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم اور مسلح افواج متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکواٹر پشاور کا دورہ کیا اور آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبرون میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کور ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر موٴثرعمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی میں بھی شرکت کی۔