انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر101روپے کی سطح پر جا پہنچا
جمعرات 8 جنوری 2015 23:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر101روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.78روپے سے کم ہو کر100.75روپے اور قیمت فروخت 100.83روپے سے کم ہو کر100.80روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 100.70روپے سے بڑھ کر100.80روپے اور قیمت فروخت 100.90روپے سے بڑھ کر101روپے پر جا پہنچی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید119روپے سے کم ہو کر118.75روپے اور قیمت فروخت 119.25روپے سے کم ہو کر119روپے ہو گئی جبکہ1.25روپے کی ریکارڈ کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 152روپے سے کم ہو کر150.75روپے اور قیمت فروخت 152.25روپے سے کم ہو کر151روپے پر آگئی ۔(جاری ہے)
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب2،2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.60روپے سے بڑھ کر27.62روپے اور قیمت فروخت 26.90روپے سے بڑھ کر26.92روپے ہو گئی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.