پنجاب حکومت نے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6ارب 38کروڑ سے زائد کی منظوری دیدی
جمعرات 8 جنوری 2015 23:29
لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء ) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اکتیسویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 38کروڑ 71لاکھ39 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔
(جاری ہے)
صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اکتیسویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلعی سطع پر ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے( MICS )پنجاب 2014 (پی سی ٹو) کے لیے 12 کروڑ 90 لاکھ 97 ہزار روپے ، لاہور میں گیسٹرو فیزٹو کے تحت واٹر سپلائی پائپ لائن کی تبدیلی کے لیے ترمیمی1 ارب 75 کروڑ 80 لاکھ 42 ہزار روپے اور پنجاب میونسپل سروسز امپرومنٹ پراجیکٹ ٹو کے کنسپٹ کلیرنس پیپر کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.