فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردوں کو سزاء کا عمل تیز ہوگا، ملک وقومکو دہشت گردی کے ناسور سے نجات ملے گی، اشتیاق پراچہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:37

کچاکھوہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) مسلم لیگ(ن)سٹی کے جنرل سیکرٹری اشتیاق احمدپراچہ نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردوں کوسزا کاعمل تیز ہوگا اور ملک وقوم کو دہشتگردی کے ناسور سے نجات حاصل کرنے میں مددملے گی۔وہ یہاں معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک وقوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدام کررہی ہے اپنا روزگار سکیم کے دوررس نتائج مرتب ہونگے نوجوانوں کو روزگارملے گا اوربے روزگاری جیسے سنگین مسائل کوکم کرنے میں مددملے گی ۔

انہوں نے کہاکہ کارکن رابطہ عوام مہم کو منعظم کریں اور عوام کو درپیش مسائل حل کرانے کے لیے اپنابھرپور کرداراکریں مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندے اورمقامی قیات مسائل حل کرانے کے لیے بھی دن رات کوشاں ہیں۔