المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے تحت نوجوانوں کی دینی تربیت کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر فہم قرآن کلاسز کا آغاز کردیا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے تحت نوجوانوں کی دینی تربیت کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر فہم قرآن کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کے لیے ہفتہ وار کلاسز 5 مقامات پر شروع کی گئی ہیں، جن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیو کراچی الیون ایف، یوپی موڑ، سی ون ایریا لیاقت آباد، محمدی کالونی عزیز آباد اور ناظم آباد میں شروع کی گئی فہم قرآن کلاسز میں طلباء بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

المحمدیہ اسٹوڈنٹس شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حمزہ شاہد کا کہنا ہے کہ دینی علوم سے آگاہی حاصل کرنا کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے یکساں ضروری ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر شروع کی گئی فہم قرآن کلاسز کا مقصد طلباء کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ دین کی بنیادی معلومات سے بھی روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 5 مقامات پر فہم قرآن کلاسز کا آغاز کیا گیا، جن کا دائرہ آئندہ دنوں مزید وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :