الطاف حسین کامیر پورخاص میں جرأ ت وہمت سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین ،
اہلکاروں نے جواں مردی کے ساتھ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پولیس کے ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے، الطاف حسین
ہفتہ 10 جنوری 2015 23:38
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میر پورخاص میں گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران جرأ ت وہمت سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ صوبہ سندھ کے اندرونی علاقے بدنام ڈاکوو ٴں کیلئے جنت بنے ہوئے ہیں جہاں سے وہ ملک بھر بالخصوص سندھ کے مختلف شہروں میں لوٹ مار، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور انہوں نے سندھ کے غریب ہاریوں کسانوں اور گاوٴں گوٹھوں کے رہائشیوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ میر پورخاص میں مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں نے جواں مردی کے ساتھ لڑ کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے نا صرف پولیس کے ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں بالخصوص سندھ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کے ضمیروں کو جھنجھوڑا ہے اور اب یہ صوبائی حکمرانوں اور پولیس کے اعلیٰ افسرا ن پر فرض ہے کہ وہ اندرون سندھ لوٹ مار اور اغواء برائے تاوان میں ملوث بدنام ڈاکووٴں کے خلاف فوری اورسخت کارروائی کرکے سندھ کے مظلوم عوام و ہاریوں کسانوں کی جان مال و نجی املاک کو تحفظ فراہم کروائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.