کارکنان کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ پندرہ منٹ میں نوٹس لیں ، ہمیں سکون نہیں تو کسی کو بھی نہیں لینے دیں گے : الطاف حسین
اتوار 11 جنوری 2015 11:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ شہداءکے ورثاءکوتسلی دیں ، 15منٹ میں ایکشن نہ لیاگیا تو وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، ایسی زندگی نہیں گزارنا چاہتے جس میں ہمیں پاکستانی بھی نہ سمجھاجائے ، ہمیں سکون نہیں تو پھر کسی کو بھی نہیں سکون لینے دیں گے ۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر احتجاج کرنیوالے اراکین اسمبلی اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیتے ہوئے شہداءکے ورثاءکو تسلی دیں ، قا تلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ،ہم بھی انسان ، جسم میں خون دوڑتاہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ شدید سردی کے باوجود آٹھ گھنٹے سے کارکنان وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے موجود ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا، کارکنان کا قتل عام بند کیاجائے ، وہ اپنی جان اپنے مشن کے لیے وقف کردیں گے ، برطانیہ پاسپورٹ واپس کرے تو واپس پاکستان آنے کو تیار ہیں ، اللہ ہمیں اس امتحان میں سروخروہونے کی ہمت دے اور اگر وہ غلط کہہ رہے ہیں تو کارکنان خداحافظ کہہ سکتے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین کو بھی یاد کراتاچلوں کہ کل بھی یوم سوگ ہے ، کل تک واضح لائحہ عمل سامنے نہ آیا توایم کیوایم آئندہ کا لائحہ بھی دے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.