مبینہ ویڈیو اسکینڈل ،تین رکنی کمیشن نے صوبائی وزیر رانا مشہود کو کلیئر قرار دیدیا ‘ راجہ ظفر الحق،

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 14اگست کو راجہ ظفر الحق، ذکیہ شاہنواز اور رفیق رجوانہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیا گیاتھا

پیر 12 جنوری 2015 21:53

مبینہ ویڈیو اسکینڈل ،تین رکنی کمیشن نے صوبائی وزیر رانا مشہود کو کلیئر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل تین رکنی کمیشن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کو مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد کلیئر قرار دیدیا ،رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی رانا مشہود کا مبینہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر گزشتہ سال 14اگست کو (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد اشفاق سرور نے مبینہ ویڈیو کلپ کا جائزہ لینے اور اس ضمن میں سفارشات پیش کرنے کے لئے پارٹی کے سینئرعہدیداروں راجہ ظفر الحق‘ سینیٹر محمد رفیق رجوانہ اور بیگم ذکیہ شاہنواز پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا تھا جس نے رانا مشہود کی مبینہ ویڈیو کے بارے میں7روز میں رپورٹ پیش کرنا تھی تاہم تحریک انصاف کے دھرنے اور دیگر مصروفیات کے باعث کمیشن بروقت تحقیقات اور سفارشات مرتب نہیں کرسکا تھا تاہم اب اسکی تحقیقات کے بعد سفارشات مرتب کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوا رسال کر دی گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں رانا مشہود احمد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :