دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا،امریکی وزیر خارجہ کا اعلان،
امریکی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی زیادہ رسائی چاہتے ہیں، نواز شریف، توقع ہے کہ مارچ میں کاروباری مواقع کے بارے میں کانفرنس میں امریکی سرمایہ کار بھی بھرپور حصہ لیں گے،ملاقات میں بات چیت
پیر 12 جنوری 2015 23:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، امریکی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی زیادہ رسائی چاہتے ہیں،توقع ہے کہ مارچ میں کاروباری مواقع کے بارے میں کانفرنس میں امریکی سرمایہ کار بھی بھرپور حصہ لیں گے۔
ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات میں کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہونے والی کاروباری مواقع سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کامیاب ہوگی۔
سانحہ پشاور پر صدر اوبامہ کی دوستی اور تعاون کے پیغام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعظم میاں نواز شریف نے داسو اور دیامیر ڈیم کیلئے امریکی تعاون کو بھی سراہا ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکہ دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.