پنجاب بھر میں466ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق،548زخمی

منگل 13 جنوری 2015 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 466ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق جبکہ 548زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ180افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں222ڈرائیورز ،11کم عمرڈرائیور،265مسافراور63پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ98ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت107متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد47حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان میں29حادثات میں35متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل550متاثر ہونے والوں میں سے451مرد اور99خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں77افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور340فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور133زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر344موٹر سائیکلز64آٹو رکشے59موٹر کاریں41مسافربس08ٹرک اور52دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :