پیپلز پارٹی پنجاب23اضلاع میں ”خواتین صدور“ کو لانے کی تیاریاں،
شریک چیئرمین آصف زرداری کے طوفانی دورہ لاہور کے بعد جہانگیر بدر کو نیا ٹارگٹ مل گیا، منظور وٹو معاونت گار ہونگے
منگل 13 جنوری 2015 18:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے طوفانی دورہ لاہور کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی رہنما جہانگیر بدر کو صوبائی صدر پنجاب منظور وٹو کی معاونت سے پنجاب بھر کے 23 ضلعی صدور کی جگہ پر خواتین صدور کو لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
شریک چیئرمین کی بلاول ہاوٴس لاہورمیں ضلعی صدور کے ساتھ میٹنگ ہونے کے بعد متعدد ضلعی صدور”کارکردگی رپورٹ“ پیش نہ کر سکے اور نہ ہی پارٹی کے حوالے سے دئیے گئے ٹارگٹ مکمل کر کے رپورٹ پیش کر سکے جس کے بعد مرکزی قیادت نے شریک چئیرمین کو مشورہ دیا کہ کچھ اضلاع میں خواتین کو صدور بنایا جائے ۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے جاتے ہوئے ڈاکٹرجہانگیر بدر کو اس سلسلے میں نیا ٹارگٹ دیا ہے جبکہمنظور وٹو ان کے معاونت گار ہونگے۔جو تین ہفتوں میں تنظیمی حوالے سے انتظامات مکمل کر کے شریک چیئرمین کو باقاعدہ رپورٹ پیش کریں گے۔پیپلز پارٹی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا تین روزہ دورہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ”طوفان“ چھوڑ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.