8 سالہ عقیدت کے خط پر وزیراعظم کا جواب
بدھ 14 جنوری 2015 11:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) لاہور کی اٹھ سالہ بچی نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ دہشت گردوں نے گزشتہ سال سولہ دسمبر میں پشاور کے ایک آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا۔ اس سانحہ نے جہاں ملک کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھا ہیں معصوم بچے بھی اس کی شدت سے دور نہیں رہ سکے۔
لاہور کی آٹھ سالہ عقیدت نے وزیراعظم نواز شریف کو خط کے ذریعے ملک کو قائداعظم کا پُرامن پاکستان بنانے کا مطالبہ کیا۔ عقیدت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اسے میڈل سے نوازنے کا اعلان اور اس بات عہد کیا ہے کہ وہ ملک کو قائد اعظم کا پُرامن پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔(جاری ہے)
عقیدت نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 'ہم ایک بہادر قوم ہیں اور ہم ان دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
' اس کے علاوہ عقیدت کے بھائی موارخ احمد نے بھی سرحد پر پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لئے اقوام متحدہ کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس کے جواب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چھوٹے ضرور ہیں لیکن پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.