نوشہرہ کینٹ،جامع مسجد میں گیس بھر جانے سے دھماکہ، امام مسجد سمیت پانچ نمازی شدید جھلس گئے

بدھ 14 جنوری 2015 23:11

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء ) نوشہرہ کے علاقے پیرپائی کے نواحی علاقے قمبرخیل میں جامع مسجد میں گیس بھر جانے سے دھماکہ امام مسجد سمیت پانچ نمازی شدید جھلس گئے۔پولیس اور ریسکیوزرائع کے مطابق تین شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ پلاسٹک پائپ میں لیکجنگ کی وجہ سے گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔

دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگا۔ایس ایچ او تھانہ آضاخیل کے مطابق دھماکہ نماز فجر سے دس منٹ قبل ہوا ۔دھماکہ سے مسجد کو جزوی نقصان ہوا ۔دھماکہ سے آگ بھٹ آٹھی ۔علاقے کے لوگوں نے آپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور آگ پر قابو پالیا،تھانہ آضاخیل میں رپورٹ درج کرلی گی ہے،پولیس کے افیسران بھی موقعہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے قمبر خیل کی جامع مسجد عثمانیہ میں نماز فجر سے چند منٹ قبل ایک نمازی نے گیس ہیڈر لگانے کے لیے ماچس لگائی تو اس سے زوردار دھماکہ ہوا ۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک بھیل گئی۔دھماکہ سے آگ بھڈک آٹھی جس نے دیکھتی ہی دیکھتی پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس زرائع کے مطابق گاوں کے لوگوں نے فوری طور پر مسجد سے شدید جھلس جانے والے نمازیوں کو باہر نکالا اور اس کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کیا جہاں سے چارشدید جھلس جانے والوں مریضوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حاجی اکبر شاہ ولد زرغون شاہ،گلاب خان ولد مومن خان ،حضرت ولد دل فراز اور طورگل ولد باچہ گل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو زرائع کے مطابق گاوں کے لوگوں نے بروقت اپنی مددآپ کے تحت آمدادی کام کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جس سے زیادہ سے زیادہ نقصان سے مسجد او ر قریبی گھر بچ گئے۔پولیس کے مطابق مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تھانہ آضاخیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :