وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف مینجمنٹ کنسلٹنٹ گروپ مکینزے کے وفد نے ملاقات،
صوبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے گڈگورننس اورخدمات کی بہترین انداز میں فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے،شہبازشریف
بدھ 14 جنوری 2015 23:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں معروف مینجمنٹ کنسلٹنٹ گروپ مکینزے کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں مکینزے کے ہینس مارٹن سٹاک مائیر، کنٹری منیجرپاکستان سلمان احمد، علی مالک اور تیمور خان شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے گڈگورننس اورخدمات کی بہترین انداز میں فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے ۔
آئندہ ساڑھے تین برس کے دوران اہم سماجی شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائیں گے۔ تعلیم،صحت،زراعت،لائیوسٹاک،فنی تعلیم،اربن ڈویلپمنٹ،امن عامہ اوردیہی علاقوں کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب گرین روڈ پروگرا م کے تحت دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔(جاری ہے)
رواں مالی سال کے دوران خادم پنجاب گرین روڈ پروگرام کیلئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اہداف طے کر کے ان کے حصول کیلئے بھر پور اقدامات کرنا ضروری ہے ۔عزم اورمحنت سے ضائع شدہ وقت کاازالہ کیا جائے گا۔2018ء تک20لاکھ نوجوانوں کو فنی تعلیم دینے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ۔صوبے کی جی ڈی پی میں اضافے کیلئے اہداف مقررکیے گئے ہیں ۔سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات کی سربراہی میں متعلقہ محکموں کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے اراکین مکنیزے کے ساتھ ملکر سماجی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں اور اہداف طے کر کے ان کے حصول کیلئے ٹائم لائن مقررکی جائے۔اس موقع پرصوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، اراکین اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، زعیم حسین قادری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹریز صنعت، اطلاعات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیئرمین پی وی ٹی سی، چیئرمین ٹیوٹا، ڈی جی ایل ڈی اے اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.