وزیر اعظم کا ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم
جمعرات 15 جنوری 2015 10:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم دیدیا ، دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔
نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
اگلے ہفتے تمام وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ریپڈ ریسپانس فورس تشکیل دی جا رہی ہے ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد سے 180 شرپسند افراد حراست میں لیے گئے ۔ پنجاب سے 14 ہزار مشتبہ افراد میں سے 780 کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے پر 251 افراد جبکہ لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر گیارہ سو افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ مدارس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ پنجاب میں 95 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.