Live Updates

عمران خان کودن میں تارے دکھادیئے ہیں، ایاز صادق

جمعرات 15 جنوری 2015 14:18

عمران خان کودن میں تارے دکھادیئے ہیں، ایاز صادق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) سپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان کے دیرینہ دوست سردار ایازصادق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے 13اراکین کی غیر حاضری کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے ، کسی بھی رکن نے ڈی سیٹ کی قرارداد پیش کردی تو سادہ اکثریت درکارہوگی ، این اے 122دھاندلی کیس کا فیصلہ جسٹس عمران خان نیازی نے سنادیالیکن اُنہیں جسٹس کاظم ملک کے فیصلے کا انتظار ہے جنہوں نے تاحال اپنا فیصلہ نہیں سنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ لگتاہے ، اُنہوں نے دن میں عمران خان کو تارے دکھادیئے ہیں ،عمران خان کو اللہ سے ڈرناچاہیے ، کہیں اُن کی خاموشی نہ لگ جائے ۔ اُن کاکہناتھاکہ تاحال کسی بھی غیر حاضر رکن کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی نہیں ہوئی تاہم اگر کسی رکن نے قراردادپیش کردی تو روکناممکن نہیں ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات