پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ2 فروری سے شروع ہو گا

جمعرات 15 جنوری 2015 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کے پندرویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا ہے ۔اب یہ امتحان 2فروری سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں یہ امتحانات 26جنوری سے شروع ہو رہے تھے ۔ مزید برآں لاہور میں لارنس روڈ کے کلسٹر سنٹر پر کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔ اب یہ امتحانات متعلقہ سکولوں میں لیے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیا ر کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :