مسیحی برادری نے پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کرادار ادا کیا ہے،میاں محمد اسلم ،

جب تک لوگوں کے حقوق غصب ہوتے رہیں گے ،بدامنی اور انتشار کا خاتمہ خواب و خیال کی باتیں رہیں گی، مسیحی ور کرز کنو نشن سے جمیل کھو کھر ،پطر س جو زف ،جمشیدمسیح،ارشد بھٹی کا خطاب

جمعرات 15 جنوری 2015 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کرادار ادا کیا ہے اور جماعت اسلامی نے اپنے انتخابی منشور میں اس حو الے سے انقلابی پرو گرام رکھا ہے ۔دہشت گردی سمیت تمام ملکی مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت میں ہے ،اسلامی ریاست مسلم اور غیر مسلم کی تفریق کے بغیر اپنے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ی پوری کرتی ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم  نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق برابر ہونگے اور ریاست سب کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہوگی۔سب کو تعلیم ،صحت اور روز گار کی برابرسہولتیں ملنی چاہئیں ،دہشت گردی کے خاتمہ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک سے معاشی اور سیاسی دہشت گردی کو بھی ختم کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت ایف سیون میں مسیحی ور کرز کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر ،پطر س جو زف ،جمشیدمسیح،ارشد بھٹی،منظو ر مسیح نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان میں رہنے والے تمام شہری ہماری نظر میں برابر کے حقوق کے حق دار ہیں اور سب کی جان مال عز ت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔جب تک لوگوں کے حقوق غصب ہوتے رہیں گے ،بدامنی اور انتشار کا خاتمہ خواب و خیال کی باتیں رہیں گی ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے مذاہب کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور فاصلے مٹانے میں ناقابل فراموش کردارادا کیاہے ۔ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اورہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شریک ہونگے اور ایک دوسرے کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :