پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،

توانائی بحران کا جلدخاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ایل این جی سے بجلی کے کا رخانے لگانے کے حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت، پنجاب میں ایل این جی سے ایک ہزار میگا واٹ کے منصوبوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے‘محمد شہبازشریف، تونسہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،تاخیریا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تونسہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے اقدامات کیلئے کمیٹی تشکیل ،میں خودمنصوبے پرپیشرفت کی نگرانی کروں گا، وزیراعلیٰ کا تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بروقت اور فوری پیشرفت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

جمعرات 15 جنوری 2015 23:28

پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کے حوالے سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ایل این جی سے بجلی کے کارخانے لگانے کے حوالے سے تیز رفتاری اور شفافیت سے اقدامات اٹھائے جائیں گے -تونسہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، منصوبے میں تاخیر ، غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-میں خود تونسہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی نگرانی کروں گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پنجاب میں توانائی کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا-اجلاس میں پنجاب میں ایل این جی پاور پارک کے قیام کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا - جرمنی کی معروف کمپنی کے ماہرین ،جنرل الیکٹرک انٹرنیشنل کے سلمان خان ،منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،چیئرمین پنجاب ڈویلپمنٹ کمپنی عارف سعید اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توانائی بحران نے تعلیم، صحت، زراعت، لائیوسٹاک اور زندگی کے تمام شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے- توانائی بحران کا جلدخاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے- توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ایل این جی سے بجلی کے کا رخانے لگانے کے حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایل این جی پارک کے منصوبے سے سستے ذرائع سے بجلی کا حصول ممکن ہوگا-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ایل این جی سے ایک ہزار میگا واٹ کے منصوبوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے-پنجاب حکومت نے ہمیشہ شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبو ں کی تکمیل یقینی بنائی ہے- قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اس ضمن میں تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہوگا-وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بروقت اور فوری پیشرفت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی منصوبے پر تیز رفتاری سے اقدامات تجویز کرے گی-انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے پراجیکٹ مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے - جرمن ماہرین کے ساتھ مل کر منصوبے کے حوالے سے روڈ میپ تیار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :