اسلام امن ومحبت کا گہوارہ ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی سے اسلا م کا کوئی تعلق نہیں، سابق کرکٹر محمد یوسف
جمعہ 16 جنوری 2015 21:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام امن ومحبت کا گہوارہ ہے ۔ شدت پسندی اور دہشت گردی سے اسلا م کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمعہ کوکراچی میں تبلیغی جماعت کی جانب سے بلال مسجد بلدیہ ٹاؤن میں سہ روزہ دورے پر آئے ہوئے سابق کرکٹر محمد یوسف نے ایک ملاقات میں بتایا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی سے اسلا م کا کوئی تعلق نہیں ہے اسلام بھائی چارہ اور امن کا درس دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حضور نبی کریم ﷺ آپ کے حسن اخلاق اور سیرت طیبہ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔مجھے اسلام کی طرف رجوع کی دعوت سب سے پہلے پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور نے دی میری دینی تعلیم و تربیت مولانا فہیم کی رفاقت میں ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہ کے قرآن پاک،احادیث مبارکہ، تفاسیراور دینی کتب میں مکمل اسلامی ضا بطہ حیات موجود ہے۔
تبلیغی جماعت کوئی جماعت نہیں ہے ہم سب اس سے وابستہ ہیں بحیثیت مسلمان ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسلام کا پرچار کریں۔ اسلام تاحیات سیکھنے اور سکھانے کا دین ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا جو انتخاب کیا گیا ہے پاکستان کا موجودہ سلیکشن بورڈ بہتر سمجھتا ہے کہ کس کھلاڑی کو سلیکٹ کرنا ہے۔ کراچی پر آئے ہوئے دورے میں میری شاہدآفریدی اور یونس خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.