اکرام الحق عرف لاہوری کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد
ہفتہ 17 جنوری 2015 10:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) کوٹ لکھپت جیل میں اکرام الحق عرف لاہوری کو پھانسی دے دی گئی۔ جھنگ کے رہائشی اکرام الحق عرف لاہوری کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شور کوٹ میں نیر عباس نامی شخص کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
(جاری ہے)
پھانسی آٹھ جنوری کو دی جانے تھی لیکن پھانسی سے محض تیس سیکنڈ قبل مدعی کی جانب سے معافی نامہ مل جانے پر پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا اور کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ بھجوا دیا گیا تھا۔
جہاں پر عدالت نے پھانسی کی سزا کو بر قرار رکھا اور اکرام الحق کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری کر دیے گئے اور سترہ جنوری کو پھانسی کا حکم دے دیا گیا۔ مختلف عدالتوں میں اکرام الحق کی اپیلیں مسترد ہو چکی تھیں حتی کہ صدر مملکت نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل اور اس کے اطراف میں پھانسی پر عملدرآمد کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سزائے موت پر عملدرآمد سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد یہ بیسویں پھانسی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.