پشاور ،اسلامک لائیرز مومنٹ کی گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت،فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
ہفتہ 17 جنوری 2015 23:00
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) اسلامک لائیرز مومنٹ نے فرانس کے جریدے چارلی ہیبڈو میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ہفتے کو المرکز اسلامی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک لائرز مومنٹ خیبر پختونخوا کے صدر خان افضل ایڈووکیٹ نے فرانسیسی جریدے کی گستاخانہ حرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنا بھی شدت پسندی اور دہشت گردی ہے۔
اجلاس میں اسلامک لائرز مومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شمشاد احمد خان ایڈوکیٹ ، شوکت اللہ یوسفزئی ایڈوکیٹ، ارباب عثمان ایڈوکیٹ، عبدالقیوم ایڈوکیٹ، شیر حیات ت ایڈوکیٹ تیم گرہ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ خان افضل ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء برادری اپنے ایمان کے مرکز رسول اکرم ﷺ کی ناموس کی خاطر اپنی جان تک قربان کردیں گے۔(جاری ہے)
چارلی ہیبڈو نے نہ صرف ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا ہے بلکہ بین الاقوامی قانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
آزادیٴ اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں کہ انبیاء اور شعائر اسلام کا مذاق اڑایا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا فرانس کی حکومت سے ہر قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ پیش کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.