پاکستان کا چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہوگیا،امریکی تھنک ٹینک
پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ بھارت پر سبقت رکھتا ہے‘ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کیلئے انتہائی افزودہ یورینیم بھی موجود ہے اب چوتھا ری ایکٹر پلاٹینم کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہے، رپو رٹ ی
اتوار 18 جنوری 2015 13:42
نیو یا رک‘ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) بھارتی میڈیا نے امریکی تھنک ٹینک کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ خوشاب کے مقام پر پاکستان کا چوتھا بھاری پانی ایٹمی ریکٹر آپریشنل ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ چند دن قبل ڈیجیٹل گلوب سے حاصل سیٹیلائٹ امیج کے بعد کیا۔امریکا کے سائنس و بین الاقوامی سلامتی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ خوشاب میں چوتھے ری ایکٹر کا بیرونی حصہ مکمل ہو گیا ہے اور اس کے کولنگ سسٹم سے بھاپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ بھارت پر سبقت رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کیلئے انتہائی افزودہ یورینیم موجود ہے اب چوتھا ری ایکٹر پلاٹینم کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہے۔(جاری ہے)
بھارتی خبر رساں ادارے”پریس ٹرسٹ آف انڈیا“ نے امریکی تھنک ٹینک سائنس و بین الاقوامی سلامتی انسٹی ٹیوٹ (ISIS)سے وابستہ ڈیوڈ البرائٹ اور سیرینا کیلہر ورگینٹینی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ خوشاب کے مقام پر پاکستان کا چوتھا بھاری پانی ری ایکٹر اب آپریشنل دکھائی دیتا ہے۔
یہ ری ایکٹر پاکستان کے اس پروگرام کا حصہ ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کیلئے بڑی تعداد میں پلوٹونیم کی پیدوار کے قابل ہے۔ ڈیجیٹل گلوب سے15 جنوری کو لی گئی، ری ایکٹر کی سیٹیلائٹ تصاویر سے اندازہ لگایا گیا کہ بہت ہی مخصوص نشانات کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ری ایکٹر آپریشنل ہے۔البرائٹ اور ان کے شریک مصنف کا کہنا ہے کہ خوشاب کا جوہری مقام جوہری ہتھیاروں کے لئے پلوٹینیم کی پیداوار کیلئے وقف ہے۔ بنیادی طور پر یہ جگہ بھاری پانی پروڈکشن پلانٹ پر مشتمل ہے اور ایک اندازے کے مطابق 50 میگا واٹ کے تھرمل (MWth) بھاری پانی کے ری ایکٹر ہیں۔پاکستان نے خوشاب ری ایکٹروں کے بارے کبھی کوئی معلومات پبلک نہیں کی۔ ISIS کہتا کہ ہے بھاری پانی کے پہلے ری ایکٹر کی طاقت پچاس میگاواٹ تھرمل ہے جب کہ ری ایکٹرز 2، 3، اور 4 پہلے ری ایکٹر سے دگنی یا اس سے بھی زیادہ طاقت کے حامل ہیں۔ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ان ری ایکٹرز سے سالانہ دگنی سے زیادہ پلو ٹینم پیدا ہو سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.