وکلاء بے نظیر وکلاء ہسپتال کی تعمیر کیلئے قانونی تقاضے فی الفور پورے کریں ‘صدیق الفاروق

جو شخص پوشیدہ پراپرٹی جائیداد اور زرعی زمین کی مصدقہ اطلاع و ثبوت دے گا اس کو انعام دیا جائیگا میں نے اپنی تقرری کے بعد تین ماہ میں وہ کام سر انجام دئیے ہیں جو پچھلے کئی سالوں میں نہیں ہوئے‘اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس

اتوار 18 جنوری 2015 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء ) )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ وکلاء سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بے نظیر وکلاء ہسپتال کی تعمیر کیلئے قانونی تقاضے فی الفورپورے کریں اس مقصد کیلئے ہم ان سے بھر پور تعاون کریں گے، اس وقت متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیتی اس پراپرٹی کی حیثیت ایسی ہے گویا منگنی ہونے کے بعد لڑکی کا سسرال نکاح کے بغیر رخصتی کا تقاضا کر رہا ہو جبکہ لڑکی کا میکہ نکاح کے بغیر رخصتی سے انکاری ہو،سپریم کورٹ بارسے لے کرلاہور ڈسٹرکٹ بار تک پاکستان کے منتخب وکلاء نمائندوں سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں ان کی مدد کریں ، عدلیہ کی آزادی اور آئین و جمہوریت کی بحالی کیلئے وکلا ء برادری کی خدمات محتاج بیان نہیں ہیں۔

ضرروت اس امرکی ہے کہ بے نظیر وکلاء ہسپتال کیلئے بھی قانونی کی پیروی اور بالادستی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پہ ایک پر ہجو م پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ جنید احمد، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن رانا طارق جاوید، ڈپٹی سیکرٹری لینڈ عظمیٰ شہزادی، ایکسین عارف بٹ، عامر حسین ہاشمی ، گلریز چوہدری ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد بے نظیر وکلاء ہسپتا ل کے حوالے سے شکوک و شہبات ختم ہو جانے چاہیے۔ ایک اورسوال کے جواب میں صدیق الفاروق نے کہا کہ ٹرسٹ کی چھوٹی یا بڑی پراپرٹی کو متعلقہ کرایہ دار یا انکے تعاو ن سے کوئی بھی پرائیویٹ پرارٹی ڈویلیپ کرنا چاہے تو اسکے لیے دروازے کھلے ہیں وہ اپنی پروپوزل لے کر متعلقہ ایڈمنسٹریٹر یا براہ راست چیئرمین کے پاس آسکتا ہے،قانون کے مطابق مشترکہ مفاد میں ہر پروپوزل کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائیداد ڈیلپ کرنے کے حوالے سے کوئی ملازم افسر یا کوئی پرائیوٹ ڈیلر کسی قسم کی فیس ، کمشن یا رشوت مانگے تو چیئرمین کو اسکے فو ن 0300-8560466پر براہ راست ٹیلفون کر کے یا میسج کے ذریعے اطلاع دی جا سکتی ہے اسکے علاوہ چیئرمین کو خط کے ذریے دفتر متروکہ وقف املاک بورڈ ، 9ایوان عدل لاہور پر اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ مزید ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ٹرسٹ نے کہا کہ پوشیدہ پراپرٹی اور زرعی زمین کی تلاش کیلئے انہوں نے ایک تجربہ کار اور ایماندار افسروں پر مشتمل ایک سیل قائم کر دیا ہے جس نے اس پراپرٹی کی تلاش اور اسے ٹرسٹے کے کنٹرول میں لانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے، اگر قابض ازا خود متعلقہ ایڈمنسٹریڑ اور چیئرمین کے پاس اکر اس زمین اور پراپرٹی کا اعلان کر دیں گے تو بورڈ کی منظوری سے انکا اب تک کل کرایہ /زرع پٹہ معاف کر دیا جائیگا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ جو شخص پوشیدہ پراپرٹی جائیداد اور زرعی زمین کی مصدقہ اطلاع و ثبوت دے گا اس کو بڑا انعام دیا جائیگا۔ ۔ بنجر زمینوں کی لیز کیلئے انکی نیلامی سمیت دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی تقرری کے بعد تین ماہ میں وہ کام سر انجام دئیے ہیں جو پچھلے کئی سالوں میں نہیں ہوئے، اور بلوچستان و کراچی سمیت میں نے ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس سے پہلے کوئی بھی چیئرمین نہیں گیا تھا۔