گورنر سندھ اورسندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے سروس رولز کی منظوری دے دی

منگل 20 جنوری 2015 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) گورنر سندھ اورسندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے سروس رولز کی منظوری دے دی۔ 2011ء میں سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے ایکٹ پاس ہونے کے تین برسوں کے اندر یونیورسٹی کے سروس رولز (اسٹیٹیچوز) تیار اور منظور ہرئے۔ سندھ مدرستہ یونیورسٹی کے سروس رولز میں ملازمین کی تقرری کاطریقہ کار، ان کاکردار، کارکردگی اورڈسپلن، افسران کے اختیارات اورفرائض ، پینشن ، گریجوئٹی، جی پی فنڈ، پروینئل فنڈاورچھٹیوں کے ساتھ مدرسہ یونیورسٹی کے باقی معاملات شامل ہیں۔

متذکرہ سروس یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے تین اجلاسوں میں تفصیلی بحت کے بعدمنظور کیے گئے تھے، جو سندھ ہائی کورٹ کے ایک رٹائر ڈجج کے تفصیلی قانونی جائزے کے بعد 13 نومبر 2014 کوگورنرسندھ کی زیرصدارت منعقدہ سندھ یونیورسٹی کے سینیٹ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس کے منٹس کی کنفرمیشن بعدگورنرسندھ نے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سروس رولز کی آخری منظوری 19 جنوری 2015 کودی۔

سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے یونیورسٹی کے سروس رولز کی منظوری پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اورسینیٹ اورسینڈیکیٹ کے ارکان کاشکریہ اداکرتے ہوئے سندھ مدرسہ کے ملازمین اورطلباء کومبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کاایک تاریخی دن کہ ان کے اپنے قوانین پاس ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ یونیورسٹی ملک کی ان چند نئی قائم یونیورسٹیز میں سے ایک بن گئی ہے، جس نے اپنے معاملات چلانے کے لئے سروس رولزاتنے مراحل طے کرکے بنائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :