نبی کریم ﷺکی گستاخی کرنے والے فرانس کو دنیائے اسلام سے معافی مانگنی ہوگی، ایم ایس او
بدھ 21 جنوری 2015 15:09
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء)مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او)ضلع سکھر کی مجلس عاملہ کا اجلاس ایم ایس او ضلع سکھر کے ناظم جواد عثمانی کی صدارت میں ہوا۔محمد اعظم طارق،محمد اسلم حنفی،سید سیف اللہ شاہ بخاری اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر غور و فکر کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او کے ناظم جواد عثمانی نے کہاکہ فرانس کے گستاخانہ کارٹونس بنانے کے بارے میں شدید مذمت کی اور غم و غصہ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی ہمیں نبی کریم ﷺ سے دنیا کی ہر چیزماں باپ بیوی بچے دوست احباب مال و عیال اور ہر چیز سے زیادہ محبت ہے۔ نبی کریم ﷺ کی گستاخی کرنے والے فرانس کو دنیائے اسلام سے معافی مانگنی ہوگی۔(جاری ہے)
ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ترکی کی طرح ملک پاکستان سے بھی فرانس کی سفیر وں کو ملک بدر کر کے اسلامی غیرت کا ثبوت دیا جائے تاکہ فرانس اور دیگر دنیاء کفر کو پتہ چلے کے اب مسلمان ایک ہوچکے ہیں اور مسلمان اپنے نبی ﷺ کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے مزید انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو ایم ایس او قریشی گوٹھ کی جانب سے محفل نعت رسولﷺ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سندھ کے مشہور نعت خواں حضرات تشریف لائیں گے ہم تمام مسلمانوں سے اس محفل نعت میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.