آسٹریلیا میں تیز ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی ‘بجلی کا نظام درہم برہم

جمعرات 22 جنوری 2015 13:16

آسٹریلیا میں تیز ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی ‘بجلی کا نظام درہم برہم

کینبرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) آسٹریلیا میں تیز ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی ‘ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا محکمہ موسمیات نے پھر گھن گرج کے ساتھ بادلوں کے برسنے کی وارننگ جاری کردی ریاست کوئینزلینڈ کے ساحلی علاقوں میں 33 ملی میٹر فی گھنٹہ برسنے والی بارش اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں گھروں کی چھتیں اڑا لے گئیں ‘ درخت سڑکوں اور گاڑیوں پر گرے جبکہ بجلی کے کھمبے زمین بوس ہونے سے مختلف شہروں میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ریاست کے وسطی علاقوں میں طوفان باد وباراں کی وارننگ بھی جاری کردی ہے-

متعلقہ عنوان :