امریکی عدالت میں ’راشتریہ سوم سیوک سنگھ‘کودہشت گردتنظیم قراردینے کی درخواست ،بھارت کی ’راشتریہ سوم سیوک سنگھ، تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر، مذکورہ تنظیم نریندرمودی کی نظریاتی سرپرست ،پر تشدد واقعات میں ملوث ہے۔ درخواست گزار ،عدالت نے جان کیری سے 60 روز میں جواب طلب کر لیا
جمعرات 22 جنوری 2015 22:07
نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) :امریکی عدالت میں سکھوں کے سماجی رہنماء کی جانب سے بھارت کی ’راشتریہ سوم سیوک سنگھ‘(آر ایس ایس) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔آایس ایس ایک ہندو انتہاء پسند تنظیم ہے جس کے تانے بانے ہندوستان کی حکمران جماعت سے جا ملتے ہیں۔وفاقی عدالت نے امریکی وزیرِخارجہ جان کیری کو سمن جاری کرتے ہوئے 60 دن میں”سکھ برائے امن“ نامی قانونی ادارے کی درخواست کا جواب دینے کو کہا ہے۔
آر ایس ایس کے خلاف دائر کی گئی 26 صفحات پرمشتمل درخواست میں آرایس ایس کو نائجیریا سے تعلق رکھنے والء دہشت گرد تنظیم ’بوکوحرام‘سے تشبیہہ دی گئی ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی نظریاتی سرپرست ہے اورکئی پرتشدد واقعات میں ملوث ہے۔(جاری ہے)
سماجی رہنماء نے الزام لگایا ہے آرایس ایس بھارت کو ہندو بھارت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے جس کا ایک مذہب اورایک ثقافتی شناخت ہواوراس کے لئے وہ ہرحد سے گزرنے کے لئے تیارہے۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ ایسے موقع پردائرکیا گیا ہے کہ جب امریکی صدرباراک اوبامہ 26 جنوری کو بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پرمہمانِ خصوصی ہوں گے۔سکھ برائے امن ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے جسے امریکہ میں بسنے والے پانچ لاکھ سکھوں کی حمایت حاصل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.