امریکہ کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں ہیں‘ وائیٹ ہاؤس،واشنگٹن کیلئے دونوں ملک یکساں اہمیت کے حامل ہیں‘ بہترین تعلقات کا قیام امریکہ‘ بھارت اور پاکستان تینوں ممالک کے مفاد میں ہیں امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر کی صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 22 جنوری 2015 22:29
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) وا ئٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں بلکہ اس کے لئے دونون ممالک کی اہمیت یکساں ہیں۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بن رجودیس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ واصح کرنا اہم ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں بلکہ ہم دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہی امریکہ کے لئے یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین تعلقات کا قیام امریکہ‘ بھارت اور پاکستان تینوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ صدر باراک اوبامہ دوسری مرتبہ بھارت کا دورہ کر رہے ہیں تاہم وہ اس کی قیمت پر پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس اقدام کا مقصد بھی یہی واضح کرتا ہے کہ امریکہ ان دونوں ممالک کا کوئی تقابل نہیں کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.