بھارتی فلم میں کوئی ایسا کردار قبول نہیں کرونگی جس سے مجھے شرمندگی برداشت کرنی پڑے ‘ مائرہ خان
جمعہ 23 جنوری 2015 12:57
لاہو ر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی مقبول اداکارہ وماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد متعین نہیں کی جاسکتی ہے ،جدھر اچھا کام ہورہا ہوتاہے فنکار ادھر کا رخ کرلیتا ہے مگر ہمیں اپنی حدود کا علم ہونا چاہیے اورکوئی ایسا کام ہر گز نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے ملک کی عزت پر حرف آئے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیرہ خان نے کہا کہ بھارتی فلم میں کوئی ایسا کردار قبول نہیں کرونگی جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی برداشت کرنی پڑے ۔
میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اور پھرفنکارہ ہوں ،مجھے میرے وطن نے عزت اورپہچان دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام فنکار بڑے با اصلاحیت ہیں ۔ٹی وی ماڈلنگ فلم اور شوبز کے دیگر شعبوں میں ہمارے فنکاروں نے اپنی معیاری اداکاری سے پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے جو بڑے فخر کی بات ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل مائرہ خان بھارتی فلم ” رئیس “ میں بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.