روس نواز علیحدگی پسندوں نے کئی مہینوں سے جاری جھڑپوں کے بعد یوکرینی فوج کو پیچھے دھکیل کر دونیتسک ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا
جمعہ 23 جنوری 2015 20:50
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) روس نواز علیحدگی پسندوں نے کئی مہینوں سے جاری جھڑپوں کے بعد یوکرینی فوج کو پیچھے دھکیل کر دونیتسک ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فوج نے 242 روز سے جاری شدید جھڑپوں کے بعد روس نواز باغیوں کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے دونیتسک ایئرپورٹ علیحدگی پسندوں کے حوالے کر دیا ۔
علیحدگی پسندوں نے گزشتہ روز جھڑپ کے بعد یوکرین کے 20 فوجیوں کو حراست میں لے کرانہیں عام شہریوں کے سامنے سے گزارا جنہوں نے ان پر برف کے گولے برسائے، کیف حکام اور باغیوں کا کہنا ہے کہ دونیتسک اور لوگانسک ریجن میں ہونے والی جھڑپوں میں 10 فوجی اور 38شہری ہلاک ہوئے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے ایک بار پھر روسی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں باغیوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.