قاہرہ میں حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں کی ضمانت منظور، جیل سے رہا
ہفتہ 24 جنوری 2015 12:45
قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ عدالت نے علاء اور جمال مبارک کی ضمانت ایک روز قبل منظور کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق 2011میں عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کے لیے عوامی احتجاج پر حسنی مبارک مستعفی ہوگئے تھے۔
(جاری ہے)
قاہرہ کی عدالت نے معزول صدر کو گزشتہ سال مئی میں ایک لاکھ مصری پاوٴنڈز سے زیادہ رقم خرد برد کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سابق صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے صدارتی محل کی تزئین و آرائش کے لیے مختص کی گئی رقم میں غبن کیا تھا۔اعلیٰ عدالت نے سابق صدر کے دونوں بیٹوں علاء اور جمال کو کرپشن کے اس مقدمے میں سنائی گئی چار، چار سال قید کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔ عدالت کے حکم کے مطابق ان مقدمات کی سماعت از سر نو شروع کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.