فیصل مسجد میں شاہ عبد اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ،سردار یوسف نے نماز جنازہ پڑھائی
ہفتہ 24 جنوری 2015 15:48
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء )سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،میاں محمدسومرو، پاکستان میں سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جسول الخالدی سمیت غیر ملکی سفیروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
نماز جنازہ نماز جنازہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ کے بعدسعودی شاہ عبداللہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن العزیز کے دور میں پاکستان اور سعودی کے تعلقات مضبوط ہوئے ۔شاہ عبد اللہ پاکستان کے ایک مخلص اور سچے دوست تھے ان کی وفات عالم اسلام کے لئے ایک سانحہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاہ عبد اللہ کی وفات سے پاکستان ایک سچے دوست سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلاء کبھی پرنہیں ہوگا ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ جب شاہ عبد اللہ پاکستان آئے تو انہوں نے کہا کہ ج طرح پاکستانی عوام نے استقبال کیا ہے زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبد اللہ سے پانچ سے چھ بار ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.