سروسز ہسپتال میں سیکورٹی انتظامات مزید موثر کر دئیے گئے ،مختلف حصوں میں 100 سیکورٹی گارڈ تعینات
ہفتہ 24 جنوری 2015 16:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سروس ہسپتال میں مریضوں ، تیمار داروں اور ہسپتال سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں 100 سے زائد سیکورٹی گارڈ ہسپتال کے مختلف حصوں میں تعینات کر دئیے گئے ہیں، حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لئے ادارے میں 20 کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے جن کا تعلق صوبائی حکومت میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے ہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال اور اس سے منسلک میڈیکل کالج کی دیواریں 8 فٹ تک بلند کرنے اور ان پر خار دار تار لگانے کا ٹھیکہ تفویض کر دیا گیا ہے اور یہ کام ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے مزید کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہونے کے لئے ہر شخص کو واک تھرو گیٹس سے گزرنا ہو گا اور اس مقصد کے لئے واک تھرو گیٹس نصب کر دئیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ مختلف وارڈز اور شعبوں پر نظر رکھنے کے لئے مزید سی سی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ اور دیگر تمام سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹے الرٹ اور مستعد رہیں تاکہ ہسپتال میں آنے والے تمام لوگوں اور ہسپتال سٹاف کی زندگی کو محفوط رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو موثر بنایا جا سکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.